ایرانی جوڈو ٹیم نے ایشیائی چیمپیئن شپ مقابلوں میں 6 تمغے جیت لیے

تہران، 14 مئی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی جوڈو ٹیم نے لبنان میں منعقدہ ایشیائی چیمپیئن شپ مقابلوں میں 6 تمغے جیت لیے.

ایران کی جوڈو ٹیم لبنان کے دارالحکومت میں منعقدہ ایشیائی چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ میں 6 تمغے (ایک سونے،ایک چاندی اور 4 کانسی ) کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی.

ان مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑی 'قاسم باغچقی' نے 90 کلوگرام کے کیٹگیری میں دوسرے ،تیسرے اور فا‏‏ئنل کے مرحلوں میں بالترتیب جنوبی کوریا اور ویت نام اور قازقستان کے حریفوں کو مقتدرانہ انداز میں شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کر لیا.

تفصیلات کے مطابق، 19 ویں ایشیائی جوڈو چیمپیئن شپ مقابلے 12 اور 13 مئی کو لبنانی دارالحکومت بیروت میں منعقد کئے گئے جس میں 22 ممالک سے 196 کھیلاڑی شریک تھے

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@