ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم بین الاقوامی  مقابلوں میں عالمی چیمپیئن بن گئی

تہران، 14 مئی، ارنا – ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم نے جارجیا میں منعقدہ ورلڈ کپ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 167 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

جارجیا میں ہونے والے وڑلد گریکو رومن کشتی کپ مقابلوں میں حصہ لینے والے ایرانی کھیلاڑیوں نے 4 سونے،2 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کر کے ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن اپنے نام کر لیے.

ایرانی کھیلاڑیوں' پویا ناصر پور، حسین فروزنده، محمد ہادی ساروی اور امین میرزازاده' نے 55، 82،87 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں 4 سونے کے تمغے حاصل کرلیے.

تفصیلات کےمطابق،ورلڈ گریکو رومن کشتی کپ مقابلوں کا 12 اور 13 مئی کو جارجیا کے شہر باتومی میں انعقاد کیا گیا جس میں دنیا ممالک سے 11 ٹیمیں شریک تھیں.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@