چین ایران کیساتھ جوہری معاہدے پر دوطرفہ تعلقات کے تحفظ کیلئے پرعزم

بیجنگ، 14 مئی، ارنا – چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران اور دوسرے فریقین کے ساتھ جوہری معاہدے پر دو طرفہ تعلقات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے.

یہ بات 'گنگ شوانگ' نے گزشتہ روز ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ 'محمد جواد ظریف اور وانگ یی' کی ملاقات کے حوالے سے ملکی اور غیرملکی میڈیا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ظریف چین کے علاوہ روسی اور یورپی وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کرکے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے.

شوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین جوہری معاہدے کے رکن ممالک میں سے ایک ہے لہذا ہم اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے اتوار کے روز اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اس ملک کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا.

ظریف نے صدر روحانی کے حکم کی مبنی پر اتوار کے روز سے جوہری معاہدے کے دوسرے فریقین کے ساتھ مذاکرات کے لئے چین، روس اور بیلجیم کے دورے کا آغاز کیا.

ایرانی وزیر خارجہ چین کے دورے کے بعد پیر کے روز روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ماسکو کا دورہ کرکے منگل کے روز برسلز میں فرانس، جرمن اور برطانوی ہم منصبوں اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فیڈریکا مغرینی' کے ساتھ مشترکہ نشست میں شرکت کرے گا.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@