ایرانی ترجمان کی انڈونیشیا میں گرجاگھروں پر دشتگردانہ حملوں کی مذمت

تہران، 14 مئی، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ رات انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ظالمانہ حملے کے متاثریں کو تہہ دل سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا.

بہرام قاسمی نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں دہشت گردی کی کسی بھی سفاکانہ کارروائیوں کو سخت مذمت کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایسے ناگوار اور غیر انسانی واقعات سے نمٹنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ دنیا کے ممالک اپنے مستحکم عزم اور ارادے سے داعش کی عالمی لعنت کے رواج کے اصلی مرکز کی شناخت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اس گروپ کے ساتھ سنجیدہ مقابلہ کریں.

انڈونیشیائی سیکورٹی فورسز نے اعلان کر دیا ہے کہ انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد جان بحق او 40 سے زائد زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں افغانستان کے قیام امن کے لیے افغان، انڈونیشیا اور پاکستان کے علماء کے درمیان مشترکہ نشست کے دو دن بعد یہ دہشتگردانہ حملے کئے گئے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@