میڈیا تعاون کے ذریعے امن پسند اقوام کے دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: ارنا ڈائریکٹر جنرل

اسلام آباد، 14 مئی، ارنا - ایران کے قومی خبررساں ادارہ (IRNA) کے ڈائریکٹر جنرل اکسٹرنل نیوز نے کہا ہے کہ دنیا میں امن پسند قوموں کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ممالک کے درمیان میڈیا شعبے میں باہمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے.

ان خیالات کا اظہار 'فردین پازوکی' نے پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی نیوز ایجنسیز کانفرنس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ غیرعلاقائی طاقتوں کے بدسلوکی اشتھارات کو ناکام بنانے کے لئے خطی ممالک بالخصوص مسلم ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے.

پازوکی نے خطے میں امن و سلامتی کے دشمنوں کی مختلف سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن علاقائی قوموں کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگینڈہ کر رہے ہیں.

ارنا نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اکسٹرنل نیوز نے پاکستانی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی نیوز ایجنسی کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم اقدام سے ہمسایہ اور خطی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ کے لئے نیا راستہ فراہم کیا گیا ہے.

انہوں نے خطرات سے گہڑے ممالک میں موجود صحافیوں کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے نام نہاد دہشت گردی کے جنگ میں میڈیا سے متعلق بڑی تعداد میں صحافیوں جابحق ہوگئے ہیں لہذا ایسے واقعات کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری سمیت اقوام متحدہ کو مل جل کر تعاون کرنا ہوگا.

فردین پازوکی نے مزید کہا کہ 2017 میں 65 اور 2016 میں 79 صحافی اور میڈیا کارکنان مختلف پرتشدد حادثات میں جان بحق ہوئے جو 2018 میں صرف افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دہشت گردی حادثے میں 9 صحافی مارے گئے جو تشویش کن صورت حال ہے .

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی جان کی حفاظت سب کی اہم ذمہ داری ہے جو حکومتیں اور بین الاقوامی ادارے اس راستے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.

انہوں نے ٹیکنالوجی عصر میں میڈیا کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا حقیقی خبروں کی اشاعت کے لئے بھرپور کوشش کرکے بے بنیاد اور جھوٹ خبروں کی اشاعت سے دوری کریں.

انہوں نے ہمسایہ اور ‍خطی ممالک کے مختلف خبررسان اداروں کے درمیان تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خبروں کے شعبے میں بعض ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات قائم کرکے دیگر ممالک کے ساتھ بھی باہمی تعاون پر آمادہ ہے.

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے قومی خبررساں ادارے (APP) کی میزبانی میں بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کی دو روزہ کانفرنس جاری ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 18 ممالک کے نمائندے شریک ہیں.

کانفرنس کا مقصد ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ ہے.

کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ چین، جمہوانڈونیشیا، آذربائیجان، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قزاخستان، لبنان، سوڈان، تیونس، سعودی عرب اور شام سمیت 17 ممالک سے 22 مندوبین شریک ہیں۔

کانفرنس کا موضوع ”پاکستان کا میڈیا: مواقع اور چیلنجز“ ہے جس میں خبر رساں اداروں کیلئے ابھرتے ہوئے پیشہ وارانہ چیلنجز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے.

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات 'مریم اورنگزیب' نے آج صنح کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@