ایشیائی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی پہلی پوزیشن

تہران، 14 مئی، ارنا – ایرانی پہلوانوں نے ازبکستان میں منعقدہ ایشیائی فری اسٹائل کشتتی مقابلوں میں 6 سونے اور 2 کانسی کےساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

ایرانی کھیلاڑیوں نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقدہ ایشیائی فری اسٹائل کشتی چیمپیئن شپ مقابلوں میں 196 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی.

تین ایرانی کھیلاڑیوں 'رحمان عموزاد، علیرضا عبدالہی اور امیرحسین زارع' نے ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں بالترتیب 45، 92 اور 110 کلوگرام کے زمروں میں قا‌‌زقستان، قا‌زقستان اور بہارت کے حریفوں کو شکست دے کر 3 سونے کے تمغے جیت لیے.

دو اور ایرانی کھیلاڑیوں 'سید عرفان جعفریان اور سجاد گودرزی' نے درجہ بندی کے مرحلوں میں 2 کانسی کے تمغے جیت لیے.

تفصیلات کے مطابق، ایشیائی فری اسٹا‏ئل کشتی چیمپئن شپ مقابلے ہفتہ سے آج تک ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقد ہوں گے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@