ایشیائی ریاستیں آپس کے تعاون کو مزید تیز کریں: آیت اللہ خامنہ ای

تہران، 13 مئی، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ ایشیائی ممالک باہمی تعاون اور سرگرمیوں کو مزید فروغ دیں کیونکہ اس سے انھیں مزید تقویت ملے گی.

ان خیالا کا اظہار آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے آج بروز اتوار ایران کے دورے پر آئے ہوئے سری لنکن صدر 'میتھیری پالا سری سینا' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

قائد اسلامی انقلاب نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سری لنکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ناگزیر ہے.

آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی سائنسی، تحقیقاتی اور تکنیکی کامیابیوں کو باہمی تعاون بڑھانے کے لئے ایک موقع قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں لہذا دستخط ہونے والے معاہدوں کا نفاذ لازمی ہے.

اس موقع پر سری لنکن صدر نے کہا کہ ہم نے منعقد ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کے نفاذ پر فیصلہ کئے.

انہوں نے تکنیکی، سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں ایران کو ایک کامیاب ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کے تحت ہم ایران کی سائنسی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کا خیر مقدم کر رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، سری لنکن صدر آج بروز اتوار اپنے ایرانی ہم منصب 'حسن روحانی' کی دعوت پر دارالحکومت تہران پہنچ گئے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@