پاکستان میں عالمی نیوز ایجنسیز کانفرنس کا انعقاد، ایران کی شرکت

اسلام آباد، 13 مئی، ارنا - حکومت پاکستان کی میزبانی میں بین الاقوامی خبررساں اداروں کی دو روزہ کانفرنس (ICNA) کا آغاز اتوار کے روز کو ہوا جس میں ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر سمیت 18 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق، اس کانفرنس میں ارنا نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل فارن نیوز 'فردین پازوکی' اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی کررہے ہیں.
ایران کے نجی خبررساں ادارے، مہر نیوز ایجنسی کے ایک نمائندہ بھی اس کانفرنس میں شریک ہیں.
اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے زیراہتمام نیوز ایجنسیز کی دوروزہ عالمی کانفرنس شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال جہاں مثبت مقاصد کیلئے ہوتا ہے وہاں پر یہ پروپیگنڈے کے لئے بھی بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ چیزوں کو درست انداز میں پیش نہیں کیا جاتا.
اے پی پی کے مطابق، پاکستان کی خاتون وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان آنے کے لئے تمام انٹرنیشنل میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں. پاکستان میں میڈیا 17 سال سے بہت اہم رول ادا کر رہا.
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور میڈیا کا تعلق بہت اہم ہے، رایٹ ٹو انفارمیشن بل پر موجودہ حکومت نے کام کیا جو پارلیمنٹ میں پیش کیا. پاکستان کا میڈیا چوتھے ستون کے طور پر کام کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا. پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا بہت متحرک اور آزاد ہے.
پاکستان کے قومی خبررساں ادارہ (APP) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے عالمی اور علاقائی میڈیا کے درمیان تعاون کی توسیع بالخصوص صحافیوں کے درمیان معلومات اور تجربات کے تبادلے کے لئے سنہری مواقع فراہم ہوں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجیز اور کمیونیکیشن سسٹم کی وجہ سے دنیا تیزی سے گلوبل ویلج میں تبدیل ہو رہی ہے، اس ڈیجیٹل دور میں ذرائع ابلاغ سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں‘ دنیا میں نیوز ایجنسیز کیلئے اس مسابقتی ماحول میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان نے ”پاکستان : مواقع اور چیلنجز“ کے عنوان سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیزکا انعقاد کیا ہے.
یاد رہے کہ خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) آج بروز اتوار کو شروع ہو گئی.
کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت، چین، انڈونیشیا، جمہوریہ آذربائیجان، رومانیہ، سلطنت عمان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قازقستان، لبنان، سوڈان، تیونس، سعودی عرب اور شام سمیت 17 ممالک سے 22 مندوبین شریک ہیں.
کانفرنس کا موضوع ”پاکستان کا میڈیا: مواقع اور چیلنجز“ ہے جس میں خبر رساں اداروں کیلئے ابھرتے ہوئے پیشہ وارانہ چیلنجز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے.
اس کانفرنس کا اختتامی سیشن (کل) پیر کو ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@