ایران، چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات/جوہری معاہدے پر گفتگو

بیجنگ، 13 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کے تحت ایرانی عوام کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا.

تفصیلات کے مطابق، 'محمد جواد ظریف' نے آج بروز اتوار اپنے چینی ہم منصب 'وانگ یی' کے ساتھ ملاقات کی.

اس ملاقات کے دوران ظریف نے کہا کہ اگر جوہری معاہدے میں ہمارے ملک کے مفادات تحفظ ہوئے تو اس معاہدے کے نفاذ ممکن ہوجائے گا.

ظریف نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے پہلے اب تک دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں اور یہ ملک ایران کے سب سے بڑے شراکت دار ملک ہے.

انہوں نے کہا کہ چین اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک اور کاروباری شراکت داری تعلقات موجود ہیں جو اس تعلقات جاری رکھیں گے.

انہوں نے کہا کہ چین کے دورے سے ہمارا مقصد ایران جوہری معاہدہ اور امریکی صدر ٹرمپ کی علیحدگی پر تبادلہ خیال کرنا ہے.

وانگ یی نے ظریف کی جانب سے چین کے دورے پر اپنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جوہری معاہدے میں ایران کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا.

ظریف نے صدر روحانی کے حکم کی مبنی پر آج بروز اتوار جوہری معاہدے کے دوسرے فریقین کے ساتھ مذاکرات کے لئے چین، روس اور بیلجیم کے دورے کا آغاز کیا.

ایرانی وزیر خارجہ چین کے دورے کے بعد روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ماسکو کا دورہ کرکے منگل کے روز برسلز میں فرانس، جرمن اور برطانوی ہم منصبوں اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فیڈریکا مغرینی' کے ساتھ مشترکہ نشست میں شرکت کرے گا.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@