صدر روحانی کا ایران اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

تہران، 13 مئی، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانا ناگزیر ہے.

ان خیالات کا اظہار 'حسن روحانی' نے آج بروز اتوار ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے سری لنکن ہم منصب 'میتھیری پالا سری سینا' کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے سری لنکن ہم منصب کے ساتھ اس ملک کو ایرانی خام تیل کی فروخت، پیٹروکیمیکل مصنوعات اور تکنیکی اور ٹیکنالوجی موضوعات پر تبادلہ خیال کئے.

صدر روحانی نے کہا کہ ایران سری لنکا کے تمام گاؤں کے لئے بجلی کی فراہمی اور ڈیموں کی تعمیر میں سرگرم عمل ہے.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے لائن، ریفائنری کی تعمیر اور دہلی ریفائنری کی ترقی،تعلیمی اور سائنسی باہمی تعاون، میڈیکل سائنس اور دوائیں کی برآمدات کے لئے باہمی معاہدوں پر دستخط کیا گیا اور جلد سے اقتصادی، تجارتی، تکنیکی اور انجینرنگ کی خدمات کے مشترکہ کمیشن انعقاد کیا جائے گا.

ایرانی صدر نے دونوں ممالک کی جانب سے عالمی برادری میں سیاسی اور بین الاقوامی حمایتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سری لنکا دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں.

انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ناجائز صہیونی ریاست کے 70 سالہ مسلسل جرائم کی مذمت کرکے یقین رکھتے ہیں کہ اس ملک کی آزادی کے لئے تمام ممالک کی مدد ناگزیر ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@