شام پر حالیہ صہیونی جارحیت سے ایرانی اہلکاروں کا کوئی نقصان نہیں ہوا

دمشق، 13 مئی، ارنا – شام پر ناجائز صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت میں کوئی ایرانی فورسز کو نقصان نہیں پہنچ گیا ہے.

یہ بات ایک باخبر ذرائع نے گزشتہ روز شام میں ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ جابر صہیونیوں نے جمعرات کے روز شام پر حملہ کیا مگر اس ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک کامیابی کاروائی میں بیشتر میزائلوں کو ہوا میں تباہ کردیا.

شام مخالف بعض دشمن میڈیا نے بے بنیاد دعوی کیا کہ شام پر ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت میں 11 ایرانی فورسز شہید ہوگئے ہیں.

شامی مسلح افواج کے کمانڈر نے گزشتہ دنوں میں ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مکمل تیاری کے ساتھ جابر صہیونیوں کے میزائلوں کو تباہ کردیا جس حملے کے نتیجے میں تین شامی شہری شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@