ایرانی کھیلاڑیوں نے ایشیائی یوتھ فری اسٹائل کشتی چیمپیئن شپ میں 3 طلائی تمغے جیت لیے

تہران، 13 مئی، ارنا - ایرانی کھیلاڑیوں نے ازبکستان مین منعقدہ ایشیائی یوتھ فری اسٹائل کشتی چیمپیئن شپ میں 3 طلائی تمغے کے ساتھ بیونس آئرس میں 2018 کے اولمپک مقابلوں کے دو کوٹے حاصل کرلیے.

ایران کے 3 کھیلاڑیوں 'محمد کریمی، محمد نخودی اور محمدرضا قیاسی' نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقدہ ایشیائی یوتھ فری اسٹائل کشتی چیمپیئن شپ مقابلوں کے پہلے دن میں 65، 71 اور 80 کلوگرام کے زمروں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 سونے کے تمغے اپنے نام کر لیے.

تفصیلات کے مطابق، ایشیائی فری اسٹا‏ئل کشتی چیمپئن شپ مقابلے ہفتہ سے دو دن تک ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقد ہوں گے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@