صدر روحانی نے ایرانی خواتین کی قومی فٹ سال ٹیم کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی

تہران، 13 مئی، ارنا – صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے ایرانی خواتین کی فٹ سال قومی ٹیم کو تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین مقابلوں میں فتح حاصل کرنے اور عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے.

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم کو دوسری بار کے لئے شاندار کارکردگی کے مظاہرہ کرنے پر سراہا.

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ایرانی کھیلاڑیوں کی ایسی جارحانہ فتح نہ صرف قوم کی خوشی کے باعث بنتی ہے بلکہ دنیا میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و وقار کی بالادستی ہوگی.

ایرانی صدر نے خواتین ایرانی کھیلاڑیوں، ٹیم کے کوچز اور عہدیداروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا.

تفصیلات کے مطابق، خواتین ایرانی کی قومی ٹیم نے گزشتہ روز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہونے والے ایشین فٹ سال چیمپئن شپ مقابلوں میں اپنی جاپانی حریف کو 5-2 کے نتیجے سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@