ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھیں گے:  نائب برطانوی وزیر خارجہ

لندن،12 مئی، ارنا – برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ 'السٹربرٹ' نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر پابندی سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے ، تہران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ایک اہم فیصلہ تھا جس پر عمل درآمد جاری رہے گا.

یہ بات انہوں نے ارنا نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
امریکہ کا ایران جوہری معاہدے سے نکلنے پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس اقدام سے قطعی طور پر پریشان ہے کیوں کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران نے کبھی خلاف ورزی نہیں کی.
برطانیہ کی ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے دوسرے فریقوں کے ساتھ برطانیہ کی حکومت کا تعاون جاری رہے گا.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس معاہدے پر پابند رہے گا تا کہ اس معاہدے سے حاصل ہونے والے بہت سے اہداف حاصل ہوسکے.
ایران کے نائب وزیر خارجہ 'عباس عراقچی ' کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گفتگو میں ایران پر واضح کیا کہ پوری زمہ داری کے ساتھ جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکہیں گے.
برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم اور دوسرے فریقوں نے امریکہ کو اس معاہدے پر رہنے کی بھرپور کوشش کیں اور ان کو اس معاہدے سے حاصل ہونے والے کامیابیوں کے بارے میں آگاہ بھی کیا گیا جو کامیاب نہیں ہوا.
انہوں نے کہا ایران جوہری معاہد خطے کے امن و امان اور سلامتی اور استحکام کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے جس کی وجہ سے ہم اس معاہدے کی قدر کرتے ہیں.
1*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@