امریکہ فیصلہ تہران کابل تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوگا: افغان ترجمان

کابل،12 مئی، ارنا – افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان 'احمد شکیب مستغنی' نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری سے متعلق اپنا رد عمل میں کہا ہے کہ یہ اقدام افغانستان اور ایران کے روابط پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا.

ارنا نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ افغانستان ہمسایہ ملک ہونے پر قریبی روابط رکھتے ہیں اور تاریخ اور زبان کی اشتراکات بھی دوطرفہ روابط کی اہمیت کو مزید دوبالا کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران کے درمیان تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے کے سنہری مواقع موجود ہے.
افغان کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کا خطے میں موجودہ جغرافیائی اہمیت کے حوالے سے کہا ایران کے ساتھ افغانستان کے دوسرے ممالک کی روابط بڑھے ہیں جسکے نتیجے میں افغانستان ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان مختلف سہ فریقی معاہدے بھی ہوچکا ہے.
1*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@