جنوبی کوریا کا ایران کے ساتھ ثقافتی روابط کی توسیع پر زور

تہران،12 مئی، ارنا - جنوبی کوریا کے اشاعت انڈسٹری پروموشن ایجنسی کے ڈائریکٹر'سٹیلا لی' نے ایران کے ساتھ اشاعت کے شعبے میں تجربوں کے دوطرفہ تبادلے پر زور دیا ہے.

یہ بات انہوں نے تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کتب میلے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایران میں نشر اور اشاعت کے شعبے میں موجودہ ترقی پراپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں پبلیکشن کے شعبے میں بڑی مواقع موجود ہے.
انہوں نے کہا ایران آنے سے پہلے جنوبی کوریا کے مختلف اداروں سے ایران کے حوالے سے معلومات لینے کی کوشش کی جو خاصہ کامیابی نصیب نہیں ہوئی اب ایران میں پرنٹنگ اینڈ پبلیکشن کے شعبے کو قریب سے دیکھ کر یہ محسوس ہورہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس شعبے میں تعاون بڑھنے کی ضرورت ہے.
یاد رہے کہ ایران کے بین الاقوامی کتب میلے میں پہلے تین دن میں 3 لاکھ افراد نے دورہ کیا ہے. یہ میلہ 2 سے 12 مئی تک جاری رہے گا.
1*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@