ترکمن صدر کا ایران کے ساتھ کثیرالجہتی روابط کے آغاز پر زور

تہران،12 مئی، ارنا – ایران کے شمال مشرقی ہمسایہ ملک ترکمنستان کے صدر' قربان قلی بردی محمد اف' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیر الجہتی روابط کے قیام پر زور دیا ہے.

یہ بات انہوں نے ایران کے دورے پر جانے والے ایک اقتصادی وفد کے موقع پر کہی.
انہوں نے ایران اور ترکمنستان کے درمیان قریبی اور دوستانہ روابط پر اپنا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی روابط کی توسیع نہ صرف تہران اور عشق آباد کے مشترکہ مفادات کی عین مطابق ہے بلکہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم راستہ فراہم کرسکتا ہے.
ترکمنستان کے سرکاری ٹی وی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان وسیع مواقع کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے اقتصادی تجارتی ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں روابط کے توسیع پر زور دیا ہے.
1*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@