ایشیائی یوتھ کراٹے مقابلوں میں ایرانی خواتین کی پہلی پوزیشن

تہران، ایرانی خواتین کی کراٹے ٹیم جاپان میں منعقدہ ایشیائی یوتھ کراٹے مقابلوں میں 2 سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی.

ایرانی خواتین کی ٹیم نے آج بروز ہفتہ جاپان میں منعقدہ مقابلوں میں ہونے والے ایشیائی یوتھ کراٹے مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

ان مقابلوں میں ایرانی خواتین'فاطمہ خنکدار اور نگین آلتونی نے 2 سونے کے تمغے 'مبینا حیدری' نے ایک چاندی کا تمغہ اور 'حدیثہ جمالی' نے ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@