پڑوسی ممالک کیساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کیلیے پر عزم ہیں: ایرانی صدر

تہران، 12 مئی، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران پڑوسی ممالک سمیت دوست اور برادر ملک ترکمانستان کیساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلیے پرعزم ہے.

ان خیالات کا اظہار 'حسن روحانی' نے آج بروز ہفتہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے ترکمانستانی وزیر خارجہ 'رشید مردوف' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےکہی.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے تو دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کی مزید توسیع لازمی ہے.

انہوں نے توانائی، بجلی اور گیس کی منتقلی، ٹرانزٹ، ریلوے اور سڑک کی تعمیر کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں کے جلد نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی کمپنیاں روڈ اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے اس ملک کو تکنیکی اور انجینئرنگ کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں.

انہوں نے دونوں اقوام کے درمیان مذہبی اور ثقافتی مشترکات کا ذکرکرتے ہوئے سائنسی، نئی ٹیکنالوجی اور سیاحتی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا.

اس موقع ترکمانستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنا ملک ایران کے ساتھ سب شعبوں میں طویل المدتی معاہدوں پر دستخط کرنے کا خواہاں ہے.

انہوں نے توانائی اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں کے جلد نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@