جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی عالمی امن کو متاثر ہوگی: جرمن چانسلر

تہران، 12 مئی، ارنا – جرمنی کی چانسلر نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے ایک فریقی نکل جانا عالمی امن کو متاثر ہوگی.

'انگیلا میرکل' نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ اقدام عالمی امن کی کمزوری کا باعث ہوجائے گا.

تفصیلات کے مطابق، جرمن وزیر اقتصاد 'پٹر آلٹمایر' نے گزشتہ روز کہا کہ ہم اپنی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کی ترقی کے لئے مدد کریں گے.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف منگل کے روز برسلز میں اپنے جرمن، برطانوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@