ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم ایشیائی چیمپیئن بن گئی

تہران، 12 مئی، ارنا – ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے ازبکستان میں جاری ایشیائی مقابلوں میں پہلی پوزیشن کے علاوہ ارجنٹینا میں 2018 اولمپک مقابلوں کے دو کوٹے حاصل کر لیے.

ایرانی پہلوانوں نے جمعرات کے روز ازبکستان میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں کے پہلے دن میں 3 سونے، ایک چاندی اور 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیے.

ایرانی کھیلاڑیوں 'امیررضا ده بزرگی، سجاد عباس پور، محمد نصرتی' نے 45، 48 اور 92 کلوگرام کے زمروں میں 3 طلائی تمغے 'شاہین بداغی' نے 60 کلوگرام کے زمرے میں ایک چاندی کا تمغہ اور دو اور ایرانی کھیلاڑیوں 'امیرحسین خوانساری اور محمدرضا عبدیان' نے 55 اور 110 کلوگرام کے زمروں میں 2 کانسی کے تمغے جیت لیے.

تفصیلات کے مطابق، ایشیائی گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا جمعرات سےازبکستان کے شہر تاشقند میں آغاز کیا گیاہے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@