ایران اور چین دو طرفہ تعلقات کے تحفظ کیلئے پر عزم

بیجنگ، 12 مئی، ارنا – چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی کے باوجود ہم اس ملک کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی گہرے تعلقات کو جاری رہیں گے.

یہ بات 'گنگ شوانگ' نے جمعہ کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین عالمی قوانین کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو جاری رکھیں گے.

شوانگ نے ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے شام پر حالیہ میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ممالک سے علاقے کی امن اور سلامتی کی فراہمی کے لئے صبر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@