ظریف چین، روس اور یورپی یونین کا جلد دورہ کریں گے

تہران، 12 مئی، ارنا – ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ آج کی رات جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کے ساتھ مذاکرات کیلیے چین، روس اور یورپی یونین کا دورہ کریں گے.

محمد جواد ظریف نے ایرانی صدر مملکت کے حکم کی بنا پر جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کے ساتھ مذاکرات اور اس معاہدے کے تسلسل کا جائزہ لینے اور ایران کے مفادات کو واضح اور مکمل طور پر یقینی بنانے کے لیے آج کی رات چین، روس، بیلجیم کا دورہ کر کے ان ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے.

قاسمی نے کہا کہ ظریف بیجنگ کے بعد ماسکو میں روانہ ہوگا اور منگل کے روز برسلز میں اپنے جرمن، برطانوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے.

یاد رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے بعد ایرانی صدر نے جرمن چانسلر 'انجیلا مرکل' اور ترک صدر 'رجب طیب اردوان' کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں میں الگ الگ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے پاس ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ اور اپنے وعدے نبھانے سے متعلق وقت بہت کم ہے.

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے میں ایران کے مفادات کو واضح اور مکمل طور پر یقینی بنانا ہوگا اور ہمیں اس کی ضمانت دینی ہوگی.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@