ظریف اور مغرینی کا ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زور

تہران، 12 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ رات یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ رات 'فیڈریکا مغرینی' کے ساتھ ایران جوہری معاہدے کے تسلسل پر زور دیا.

ظریف نے اس رابطے کے دوران جوہری معاہدے میں فریقین کی جانب سے ایرانی قوم کے مفادات کی فراہمی کے لئے لازمی ضمانت پیش کرنے پر زور دیا.

فریقین نے آئندہ منگل کے روز برسلز میں جرمن، برطانوی اور فرانسیسی وزارئے خارجہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر منعقد ہونے والی نشست پر بات چیت کی.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف منگل کے روز برسلز میں اپنے جرمن، برطانوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے.

ظریف اتوار اور پیر کے روز بیجنگ اور ماسکو میں اپنے چینی اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@