ایران کی سربراہ او آئی سی تنظیم کے بیان کی مذمت

تہران، 12 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقائی معاملات سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سیکریٹری جنرل کی غیرتعمیری اور جانبدرانہ باتوں کی مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے جمعہ کے روز سربراہ او آئی سی تنظیم 'یوسف بن احمد العثیمہ' کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں انھیں او آئی سی تنظیم کے مقاصد کے برعکس قرار دے دیا.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی پر امریکہ کے منفی اقدام کی حمایت میں او آئی سر سربراہ کے بیان کی شدید مذمت کی.
ترجمان نے مزید کہا کہ سیکریٹری جنرل او آئی سے نے تنظیم کی غیرجانبدرانہ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلامی مخالف امریکی اور صہیونی پالیسی کے مطابق بیان دیا بالخصوص یہ بیان سعودی پالیسی کے مطابق تھا جس سے اسلامی تعاون تنظیم کی عالمی اور خطی پوزیشن کمزور ہوگی.
انہوں نے مزید کہا کہ یوسف بن احمد العثیمہ نے اس سے پہلے بھی صہیونیوں کے حق میں بیان دیا تھا جس سے مظلوم فلسطینی قوم کی تذلیل ہوئی لہذا ہم سربراہ او آئی سی کو تجویز دیتے ہیں کہ عالمی سامراج اور صہیونیوں کے حق میں بات کرنے سے باز آئیں.
بہرام قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو سربراہ او آئی سی کے جانبدرانہ بیانات سے تشویش ہے اور ہم ایک بار پھر اس تنظیم میں اصلاحات اور قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@