پاکستان عالمی نیوز ایجنسی کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیار، ایران کی شرکت متوقع

اسلام آباد، 11 مئی، ارنا - حکومت پاکستان کے قومی خبررساں ادارے (APP) کی میزبانی میں بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کی دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری خبررساں ادارے (IRNA) کا ایک وفد بھی شرکت کرے گا.

تفصیلات کے مطابق، ارنا نیوز ایجنسی سے ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل نیوز 'فردین پازوکی' اس اہم کانفرنس میں ایران کی نمائندگی کریں گے.

پاکستانی سرکاری خبررساں نیوز ایجنسی (APP) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کے مطابق، اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ان کی نیوز ایجنسی اور دیگر ممالک کے خبررساں اداروں کے صحافیوں کے درمیان رابطہ قائم کرنا اور خبروں اور تصویروں کے اشتراک کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے.

انہوں نے کہا کہ آج کل کے جدید دور میں سرکاری نیوز ایجنسی کا اہم کردار ہے اور اس کانفرنس میں آذربایجان، بحرین، بلغاریہ، چین، مصر، یونان، انڈونیشیا، ایران، قازقستان، لبنان، عمان، قطر، رومانیہ، سعودی عرب، سوڈان، شام، تیونس اور ترکی سے 18 بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے.

اس کانفرنس میں سماجی میڈیا میں گیپ، خبروں کی مطابقت جدید دور میں میڈٰیا کا کردار اور مشترکہ تعاون سمیت پاک،چین اقتصادی راہداری خطے میں ایک نئے اقتصادی باب کا آغاز اور امن اور استحکام میں پاکستان کا کردار ان تمام مضوعات پر بات چیت کی جائے گی.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@