ایران کیساتھ کام کرنے والی کمپنیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: جرمنی

اسلام آباد، 11 مئی، ارنا - جرمنی کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی فیصلے کے بعد بھی جرمنی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کام کرنے والی جرمن کمپنیوں کی حمایت جاری رکھے گا.

رائٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق، پیٹر الٹمیر نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ کام کرنے والی تمام جرمن کمپنیوں کی حمایت جاری رکھے گا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون بھی کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام کمپنیوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ جرمن حکومت تمام کمپنیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور جہاں بھی کوئی مشکل درپیش آتی ہے تو اس حوالے سے بھی مدد فراہم کی جائے گی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ جرمن کمپنیوں میں ملازمتوں اور ان میں نقصان کے حوالے سے چند رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@