ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھیں گے: جاپانی وزیر خارجہ

اسلام آباد، 11 مئی، ارنا - جاپانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران اس معاہدے کو جاری رکھے.

تارو کونو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران سمیت دیگر فریقین جوہری معاہدے کو جاری رکھیں اور جاپان اس حوالے سے اپنی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ بدھ کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.

ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا.

انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں ہمارے قومی مفادات کو تحفظ نہ ملے تو وہ ایک بار پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور حکومت کے تعمیری فیصلوں سے آگاہ کریں گے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@