صدر روحانی کی مہاتیر محمد کو مبارک باد

تہران، 11 مئی، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے ملائیشیا کے ساتویں وزیراعظم 'مہاتیر محمد' کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے.

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعہ کے روز ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم مہاتیر محمد کے نام اپنے خصوصی پیغام میں ملائیشیا میں 14ویں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور ان کو ملک کا ساتویں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی.

انہوں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وزیراعظم مہاتیر محمد کے دور حکومت میں ایران اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور دونوں ممالک امت مسلمہ کی وحدت اور یکجہتی کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھائیں گے.

انہوں نے وزیراعظم مہاتیر محمد کی صحت بالخصوص ملیشیائی قوم اور حکومت کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی.

یاد رہے کہ ملائیشیا میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں 92 سالہ مہاتیر محمد نے 2016 کے بعد سیاسی میدان میں انٹری دیتے ہی بڑی کامیابی اپنے نام کرلی.

ملک کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق مہاتیر محمد کے حزب مخالف اتحاد نے 222 اراکین کے ایوان میں 112 نشستیں حاصل کیں جب کہ برسراقتدار رہنے والی جماعت باریسن نیشنل اتحاد 76 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@