ایران کی شام پر صہیونی جارحیت کی شدید مذمت

تہران، 11 مئی ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ناجائز صہیونی ریاست کی شام کے خلاف حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کی ایسی مسلسل کاروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں.

'بہرام قاسمی' نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ یقینا صہیونی جارحیت کا مقصد شام کی قانونی حکومت کو کمزور، خودمختار ملک کی جغرافیائی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے.

انہوں نے کہا کہ شام پر صہیونی جارحیت علاقائی اور عالمی امن پر وار ہے. صہیونیوں نے نام نہاد الزامات کی بنا پر شام کی خودمختاری اور سالمیت کو ایک بار پھر نشانہ بنایا.

قاسمی نے مزید کہا کہ صہیونیوں کے غیرانسانی اقدامات میں اضافے کی وجہ عالمی برادری کی مسلسل خاموشی ہے.

قاسمی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی ناجائز کاروائیوں پر خاموشی اختیار نہ کریں اور خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے غاصب صہیونی ریاست کو ایسی سفاکانہ کاروائی کرنے سے روکیں.

انہوں نے مزید کہا کہ جارحیت کرنے والوں کا مقالہ اور دفاع کرنا شامی قوم اور حکومت کا جائز حق ہے. شام گزشتہ 7 سالوں سے ناجائز صہیونی ریاست، امریکہ اور بعض علاقائی ممالک کی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور تکفیری عناصر کی یلغار کا سامنا کررہا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@