ٹرمپ کا فیصلہ ایران کی فتح ہے: ایرانی وزیرداخلہ

قم،10 مئی، ارنا - ایرانی وزیر داخلہ 'عبدالرضا رحمانی فضلی' نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام درحقیقت اسلامی جمہوریہ ایران کا فتح ہے.

ایران کے مذہبی شہر قم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے امریکی صدر کے اس فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے.
انہوں نے کہا امریکہ نے ثابت کیا ہے کہ اس کے بعد ان کی باتوں اور معاہدوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا.
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک نے سب مل کر ٹرمپ کے اس اقدام پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے کو آگے بڑہانے کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہیں.
انہوں نے کہا شیطانی قوتیں ایرانو فوبیا کے ذریعے خطے کو ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں اس حوالے سے ایرانی حکومت نے سوچ سمجھ کر آگے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے.
1*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@