جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکہ کی ایک بڑی غلطی ہے: سابق امریکی صدر

تہران، 10 مئی، ارنا - سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا فیصلہ ایک بڑی غلطی ہے.

یہ بات جیمی کارٹر نے سی این این خبر رساں ادارے کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہی.
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ بدھ کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.
ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.
صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا.
انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں ہمارے قومی مفادات کو تحفظ نہ ملے تو وہ ایک بار پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور حکومت کے تعمیری فیصلوں سے آگاہ کریں گے.
271**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@