افریقی یونین کا ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان

تہران، 10 مئی، ارنا - صدر افریقی یونین کمیشن امریکہ کی جانب سے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن سے الگ ہونے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے.

ایتھوپیا میں ایرانی سفارتخانے کے مطابق، افریقی یونین کے عہدیدار 'موسی کفی' نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی واپسی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے.
موسی کفی نے کہا کہ عالمی جوہری ادارہ متعدد بار ایٹمی سمجھوتے سے متعلق ایران کی شفاف کارکردگی کی توثیق کرچکا ہے اور سلامتی کونسل کی جانب سے بھی اس کی اتفاق رائے کے ساتھ تصدیق ہوچکی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی نظر میں امریکہ کے حالیہ فیصلے سے خطے میں بدامنی اور تناؤ میں اضافہ ہوگا اور عالمی معاہدوں کی ساکھ متاثر ہونے کے علاوہ بین الاقوامی جوہری عدم پھلاؤ کو بھی نقصان پہنچے گا.
صدر افریقی یونین کمیشن نے ایران جوہری معاہدے کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس عالمی معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے اپنی ذمے داریاں نبھائیں اور دنیا کے دیگر ممالک بھی اس عمل کی بھرپور حمایت جاری رکھیں.
انہوں نے مزید کہا کہ افریقی یونین جوہری معاہدے کے تسلسل کو جاری رکھنے سے متعلق عالمی برادری کے ساتھ کسی بھی تعاون کرنے سے دریغ نہیں کرے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@