پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال ایران کا جائز حق ہے: بھارت

نئی دہلی، 10 مئی، ارنا - بھارتی حکومت نے ایران کے جوہری مسئلے کو سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا ہے کہ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال اسلامی جمہوریہ ایران کا جائز حق ہے.

یہ بات ترجمان دفترخارجہ 'رویش کمار' نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق حالیہ تبدیلیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کو صرف سفارتی اور مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا ہوگا.
بھارتی ترجمان نے جوہری معاہدے کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے مل بیٹھ کر تمام مسائل کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں.
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا.
ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.
صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا.
انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں ہمارے قومی مفادات کو تحفظ نہ ملے تو وہ ایک بار پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور حکومت کے تعمیری فیصلوں سے آگاہ کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@