ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی خطے کو مزید غیر مستحکم کردے گی: ترکی

تہران،9 مئی، ارنا - ترکی صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری کے نتیجے میں خطے مزید غیر مستحکم ہوگا.

ابراہیم کلیم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ٹرمپ کے اس فیصلے کے باوجود فریقین نے اس معاہدے پر رہنے پر زور دیا ہے.
امریکی صدر نے کل شام کو اپنے اتحادی یورپی ممالک کی مسلسل درخواستوں کو نذرانداز کرتے ہوئے ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا.
ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک نے برہمی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے.
1*274*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@