ایرانی آرمی کمانڈر کی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے حوالے سے امریکی فیصلے پر شدید تنقید

تہران، 9 مئی، ارنا - ایرانی آرمی کمانڈر نے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے حوالے سے امریکی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے 8 مئی کو سامنے آنے والے فیصلے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ امریکہ مذاکرات میں اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہ سکتا.

یہ بات میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران کے معملات پر امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کرنا فضول ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ امریکی اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہتے.
اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو امریکہ کے اس فیصلے سے سبق حاصل کرنا چاہیے کہ امریکی کبھی اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہتے وہ صرف اپنا مفاد سوچت ہیں.
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.
ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.
صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا.
انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں ہمارے قومی مفادات کو تحفظ نہ ملے تو وہ ایک بار پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور حکومت کے تعمیری فیصلوں سے آگاہ کریں گے.
271*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@