جاپان ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا

تہران، 9 مئی، ارنا - جاپانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جاپان اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے ہونے والے جوہری معاہدے کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور امریکہ کی جانب سے حالیہ اقدامات خوش آئند نہیں ہیں.

یہ بات تارو کانو نے بدھ کے روز جاپانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی.
انہوں نے کہا کہ جاپان ایران کے ساتھ طے شدہ بین الاقوامی جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کی علیحدگی کے فیصلے کے اثرات کو قریبی سے جائزہ لے رہا ہے.
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.
ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.
صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا.
انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں ہمارے قومی مفادات کو تحفظ نہ ملے تو وہ ایک بار پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور حکومت کے تعمیری فیصلوں سے آگاہ کریں گے.
271*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@