ٹرمپ کے فیصلے سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری متاثر نہیں ہوگی: ایرانی عہدیدار

تہران، 9 مئی، ارنا - ایران کے محکمہ ہوائی بازی اور ایئرپورٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ ایران کی ہوائی بازی صنعت کو ہرگز متاثر نہیں کرسکتا.

یہ بات 'رحمت اللہ مہ آبادی' نے آج بروز بدھ ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی اور غیرعلاقائی ممالک میں اہم کردار ادا کر رہا ہے لہذا ٹرمپ کا فیصلہ اس موضوع پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.
مہ آبادی نے کہا کہ خوش قسمتی سے جوہری معاہدے کے ساتھ گزشتہ دو سال کے دوران ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی مل گئی اور ہم اپنی ضروریات کو پورا کرسکیں.
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہم اپنی صلاحیتیوں اور طاقتوں پر انحصار کے ساتھ تمام درپیش چیلنجز کا حل کریں گے.
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.
ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@