ٹرمپ کے فیصلے سے ہماری قوم مزید متحد ہوگئی: نائب ایرانی صدر

تہران، 9 مئی، ارنا - نائب ایرانی صدر برائے پارلیمانی امور نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ رات فیصلے سے نہ صرف ایرانی عوام کے درمیان یکجتہی اور اتحاد مضبوط ہوا بلکہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ایران عالمی معاہدوں کا پابند ہے.

یہ بات 'حسینعلی امیری' نے آج بروز بدھ کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سے پہلے کسی بھی صورتحال کے سامنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھایا لہذا ہم ٹرمپ کے نئے موقف کو مناسب انداز میں جواب دیں گے.
امیری نے گزشتہ دوران سے امریکہ کی خلاف وزریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے ایسے اقدام امریکہ کے ناقابل بھروسہ ہونے کی علامت ہے.
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ نے اپنے اقدام کے ساتھ عالمی برادری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی نشاندہی کیا.
نائب ایرانی صدر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ صدر روحانی کے موقف کی بناپر ایرانی میزا‏ئل پروگرام اور جوہری معاہدے پر از سر نو مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@