ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں: جیک اسٹراو

لندن، 9 مئی، ارنا - برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے امریکہ صدر کے فیصلے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اس فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے.

یہ بات مشہور برطانوی سیاستدان 'جیک اسٹراو' نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ خطرناک فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب ایران، جوہری معاہدے سے متعلق اپنی تمام ذمے داریوں کو ادا کیا ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے میں شامل رہنے کے حوالے سے دیگر فریقین کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کو چاہئے کہ امریکہ کے بغیر اس معاہدے کو کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھائیں.
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.
ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.
صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا.
انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں ہمارے قومی مفادات کو تحفظ نہ ملے تو وہ ایک بار پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور حکومت کے تعمیری فیصلوں سے آگاہ کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@