اطالوی وزیراعظم کا ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور

روم، 9 مئی، ارنا - اٹلی کے وزیر اعظم نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر ٹرمپ کے فیصلے کے ردعمل میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضرورت ہے.

ان خیالات کا اظہار 'پائولو جنتیلونی' نے گزشتہ رات ٹرمپ کے بے بنیاد بیانات کے بعد اپنے ٹوئٹر پیج میں کیا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جوہری معاہدے کا تحفظ لازمی ہے کیونکہ اس معاہدہ علاقائی سلامتی کی مدد کے ساتھ جوہری ہتھیار پھیلانے کو روک کر رہا ہے.
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.
یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی صدر کی علیحدگی کے ردعمل میں کہا ہے کہ یورپی ممالک اس معاہدے کا پابند رہیں گے.
فیڈریکا مغرینی نے ایران جوہری معاہدے کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا کے تمام ممالک کے درمیان 12 سالہ مذاکرات کا نتیجہ تھا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@