فرانسیسی صدر کا امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار

تہران، 9 مئی، ارنا - فرانسیسی صدر نے اپنے ملک، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے امریکی عیلحدگی پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک اصولی فریم ورک کے تحت جوہری سرگرمیاں، بیلسٹکسٹ میزائل کی سرگرمیاں، مشرق وسطی سمیت شام، یمن اور عراق میں استحکام کے لئے کوشش کریں گے.

یہ بات 'امانوئل ماکرون' نے منگل کی رات اپنے ٹوئٹر پیج میں ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی عیلحدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ 2015 کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے امریکی عیلحدگی پر اپنے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.

9393٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@