امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی ایران کی معیشت پر اثرانداز نہیں ہوگی: چیف ایرانی بینک

تہران، 8 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی ایران کی معیشت پر اثر انداز نہیں ہو گی.

یہ بات ولی اللہ سیف نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے نئے کرنسی معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجود غیرملکی کرنسی کو مکمل طور پر کنٹرول کیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایسی کرنسی کو مختلف بنیادی مصنوعات، فیکٹریوں کے خام مال اور گھروں کی کھپت کی ضروریات کے لئے مختص کیا گیا ہے.
اس موقع پر انہون نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت کے پاس مختلف اختیارات موجود ہیں اور اگر امریکہ کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے اقدامات کئے گئے تو ایران ردعمل دے گا.
امریکی صدر کی جانب سے گزشتہ سال سے ایران جوہری معاہدے سے خارج ہونے کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں.
271**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@