ایرانی قوم فکر نہ کرے، ملکی معیشت کو کچھ نہیں ہوگا: جہانگیری

تہران، 8 مئی، ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر نے قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت نے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اور قوم فکر نہ کرے کیونکہ ہم ملکی معیشت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہونے دیں گے.

یہ بات 'اسحاق جہانگیری' نے منگل کے روز پیداواری صنعت کے مالکوں، برآمدات اور درآمدات کرنے والوں اور مختلف بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک مشترکہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئےکہی.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ضروری حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے اور ہم ملکی معیشت کو کسی بھی طرح نقصان نہیں ہونے دیں گے.
اسحاق جہانگیری نے کہا کہ آج دشمن ایران کی معیشت کو نشانہ بنانا چاہتے ہے اور بقول اس کے وہ ایران کے ساتھ معاشی جنگ کرنا چاہتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکمران ایرانی قوم کو اپنے مستقبل سے ڈرانا چاہتے ہیں جبکہ ہمیں ایسا نہیں ہونا دینا چاہئے اور نہ ہی عوام کو مستقبل سے ڈرانا چاہئے.
سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی صدر اپنی صدارت کے پہلے روز سے اسی مقصد پر کام کرہے ہیں کہ کس طرح ایران میں امن و امان کی صورتحال کو بدامنی میں بدلیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 مئی کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا تھا مگر انہوں نے گزشتہ رات اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ آج اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے.
دریں اثناء اعلی ایرانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ علیحدگی پر بھرپور ردعمل دیا جائے جس میں ایران کی بھی جوہری معاہدے سے علیحدگی اور این پی ٹی معاہدے سے نکلنا شامل ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@