ایران میں بڑھتی ہوئی غیرملکی سرمایہ کاری معیشت کو نقصانات سے بچانے کیلئے موثر قرار

تہران، 8 مئی، ارنا - نائب ایرانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی غیرملکی سرمایہ کاری اور مختلف عالمی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سے ایران کی معیشت کو درپیش نقصانات میں کمی لائی جارہی ہے.

یہ بات محمد خزاعی جو ایران کی سرمایہ کاری اور اقتصادی معاونت اتھارٹی کے سربراہ بھی ہیں، نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران یورپی اور ایشیائی ممالک نے ایرانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہیں.

خزایی نے کہا کہ یورپی اور ایشیائی بڑی کمپنیاں امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جانے والے فیصلوں پر اظہار تشویش کرکے کیونکہ وہ ایرانی مارکیٹوں کی صلاحیتوں پر واقف ہوکر ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے پر عزم ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@