ایران جوہری معاہدہ اقوام متحدہ کی تصدیق شدہ دستاویز ہے: سفیر ہنڈورس

نیو یارک، 8 مئی، ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات ہنڈورس کی خاتون سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایران جوہری معاہدہ کی تصدیق کرچکا ہے لہذا ہم امن و سلامتی کو مضبوط بنانے سے متعلق ہر عمل کی حمایت جاری رکھیں گے.

یہ بات 'ماری فلورس' نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ہنڈورس کی خاتون سفیر جو اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی کی صدارت کے لئے نامزد بھی ہوئی ہیں، نے کہا کہ وہ چاہئے بطور سفیر ہینڈورس یا جنرل اسمبلی کی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد بطور صدر جنرل اسمبلی دنیا کے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی توسیع بالخصوص امن و سلامتی کے فروغ سے متعلق کوششوں کی حمایت کرتی رہیں گی.
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر طے پانے والے معاہدوں کا تحفظ ناگزیر ہے. اس مقصد کے لئے اقوام متحدہ کے منشور تعمیری ثابت ہوگا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 مئی کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا تھا مگر انہوں نے گزشتہ رات اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ آج اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے.
دریں اثناء اعلی ایرانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ علیحدگی پر بھرپور ردعمل دیا جائے جس میں ایران کی بھی جوہری معاہدے سے علیحدگی اور این پی ٹی معاہدے سے نکلنا شامل ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@