ہماری توجہ ایران جوہری معاہدے کو بچانے پر مرکوز ہے: برطانیہ

نیو یارک، 8 مئی، ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات نائب برطانوی مندوب نے ایران جوہری معاہدے کو ایک اہم عالمی سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری توجہ اس معاہدے کو بچانے پر مرکوز ہے.

یہ بات 'جوناتھن ایلن' نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ امریکہ کے نتائج اور امریکہ کی جوہری معاہدے سے ممکنہ علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ جوہری معاہدے کا تسلسل جاری رہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے سے متعلق منفی تاثرات پر غور نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہمارا مقصد اس معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے جس میں تمام فریقین کا فائدہ ہے.
نائب برطانوی سفیر نے کہا کہ ہم دنیا کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال میں مزید مشکلات میں اضافہ نہیں چاہتے. ہم ماضی کی طرح معاشی تعاون کی حمایت جاری رکھنا چاہتے ہیں اسی لئے ایران جوہری معاہدے پر اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@