ایشین سنوکر مقابلوں میں ایران کی ساتویں فتح

تبریز، 8 مئی، ارنا - ایرانی قومی کھیلاڑیوں نے تبریز میں منعقدہ ایشین سنوکر ٹورنامنٹ میں اپنے حریفوں کو شکست دے دی.

ایرانی سنوکر ٹیم نے پیر کے روز ایرانی صوبے آذربائیجان شرقی کے صوبائی دارالحکومت تبریز میں منعقد ہونے والے ایشیائی سنوکر مقابلوں کے دوسرے دن میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر اپنی ساتویں کامیابی حاصل کی.

تفصیلات کے مطابق، 34 ویں سنوکر مقابلے 6 مئی سے 12 مئی تک ایرانی صوبے آذربائیجان شرقی کے شہر تبریز میں جاری رہیں گے جس میں ایران، قطر، تھائی لینڈ، پاکستان، ہانگ کانگ، فلسطین، عراق، میانمار، بھارت اور افغانستان کے کھیلاڑی شریک ہیں.

9410٭272٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@