ریلوے منصوبے پڑوسیوں کیساتھ تعاون کی توسیع کے لئے اہم ہیں: ایرانی صدر

مشہد، 8 مئی، ارنا - ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں خاف کو ہیرات سے منسلک کرنے کے ریلوے منصوبے سمیت دیگر ریلوے منصوبے پڑوسیوں کیساتھ تعاون کی توسیع کے لئے اہم ہیں.

یہ بات صدر مملکت حسن روحانی نے صوبہ خراسان رضوی میں 436 اقتصادی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مشہد اور تہران کے درمیان ریلوے منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں یہ ایک اہم کامیاب منصوبہ ہے.

ایرانی صدر نے ملکی معیشت اور اقتصادی حجم کی سطح میں اضافے میں ملکی بینکوں کے اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی بینکوں کیجانب سے مثبت کردار ادا کیا گیا ہے.

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اقتصادی ترقی میں بینک اہم ستون ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@