سلطنت عمان، ایران کیساتھ آزادانہ تجارت معاہدہ کرنے کا خواہاں

دوحہ، 8 مئی، ارنا - سلطنت عمان کے ایوان تجارت کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے.

یہ بات محمد ال یوسف نے مسقط میں تعینات ایرانی سفیر محمد رضا نوری شاہرودی کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ عمان، ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو بھی بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے ایران اور عمان کی کمپنیوں کی جانب سے مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفینگ دی.

اس موقع پر ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، جغرافیایی، سماجی اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان میں باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@